ہفتہ، 20 جولائی، 2019

نہر ابی فطرس

Image may contain: sky, tree, plant, grass, bridge, outdoor, nature and water


نہر ابی فطرس


نہر ابی فطرس (موجودہ نہر العوجا) فلسطین میں الرملہ کے نزدیک ایک مشہور نہر ہے، تاریخ میں اس نہر کے بارے میں ایک بھیانک قتل عام کا ذکر ہے جب آٹھویں صدی عیسوی میں عبدالله بن علی عباسی (عباسی خلفاء السفاح و المنصور کے چچا) نے عباسی انقلاب کے دوران سینکڑوں اموی مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا تاکہ اموی بغاوت کی کوئی صورت باقی نہ رہے مگر ایک اموی شہزادہ عبد الرحمان الداخل کسی طرح اس نہر کے راستے تیر کر مصر اور پھر اندلس کی طرف بچ نکلنے میں کامیاب ھوگئے جہاں انہوں نے ایک آزاد اموی ریاست بنیاد رکھی.

نہر کے کنارے ہی ایک رومی قلعہ موجود ہے جہاں قتل عام کیا گیا اس قلعہ کا قدیم رومی نام (Antipatris) تھا، عربی نام "ابی فطرس" اسی قدیم نام سے نسبت رکھتا ہے.




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں